31 جولائی 2011 - 19:30

اسلام آباد سے سي آئي اے کے اسٹيشن چيف کي واپسي کے بعد پاکستان نے امريکي سفارت کاروں پر نئ پابندياں عائد کر دي ہيں -

ابنا: ايسوشي ايٹيڈ پريس کي رپورٹ کے مطابق پاکستاني وزارت خارجہ نے امريکي سفارت خانے کے نام ايک خط ميں واضح کيا ہے کہ تمام امريکي سفارت کاروں کو دار الحکومت سے نکلنے اور ديگر شہروں ميں جانے سے پانچ روز قبل اجازت حاصل کرني ہوگي -اس حکم ميں وہ شہر بھي شامل ہيں جہاں امريکي کونسليٹ ہيں - واشنگٹن ميں امريکي وزارت خارجہ نے ايک بيان جاري کرکے اس قسم کي پابنديوں پر تشويش ظاہر کي ہے اور پاکستان سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ غير ملکي سفارت کاروں کے سفر کي آزادي کو يقيني بنائے -

يہ ايسي حالت ميں ہے کہ جب پاکستان ميں القاعدہ کے سربراہ کے ٹھکانے کا پتہ لگانے والي ٹيم کے سربراہ اور سي آئي اے کے اسٹيشن چيف بيماري کي بات کہہ کر پاکستان سے جا چکے ہيں - سي آئي اے نے ابھي تک اس سلسلے ميں کچھ کہنے سے پرہيز کيا ہے -

............

/169